نیشنل

اتراکھنڈ میں سیلاب کا قہر – اسٹیل برج اور گاڑیاں پلک جھپکتے ہی پانی میں بہہ گئیں

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں شدید بارش کے باعث نیٹی ویلی کا اسٹیل پل سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ مقامی افراد نے پل کے تیزی سے بہہ جانے کی ویڈیو بنائی، جس میں سیلابی پانی گاڑیوں کو بھی بہاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق تماک کے قریب بادل پھٹنے کے بعد اچانک آنے والے سیلاب سے  پل متاثر ہوا۔ واقعہ کے بعد ایک گاڑی ے آپریٹر کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے

 

۔ پل بہہ جانے سے نیٹی ویلی کا ضلع ہیڈکوارٹر سے سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حکام نے مقامی لوگوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button