انٹر نیشنل

حرمین ٹرین کا ہر گھنٹے بعد جدہ ایئرپورٹ سے مکہ کےلیے سفر

کے این واصف 

حرمین ٹرین کے قیام کے بعد سے جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ کا سفر بےحد سہولت بخش ہوگیا ہے۔ ایام حج کے دوران اس سہولت مین مزید اضافہ کی گیاہے۔ ایک تازہ جاری بیان کے مطابق سعودی ریلوے (سار) حج سیزن 2025 کے لیے اپنے آپریشنل پلان پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشینل ایئرپورٹ سٹیشن سے مکہ مکرمہ کےلیے ہر گھنٹے بعد چلائی جا رہی ہے تاکہ عازمین حج کی ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنایا جا سکے۔

 

 

یاد رہے کہ حج کے مصروف سیزن کے دوران یومیہ 140 ٹرپس کیے جا رہے ہیں، 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

 

حرمین ٹرین کا شمار مشرق وسطی میں سب سے تیز ترین ڈرینوں میں ہوتا ہے جو 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کا فاصلہ دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

 

 

جبکہ جدہ ایئرپورٹ سے سے مکہ مکرمہ تک سفر ایک گھنٹے سے بھی کم میں طے ہوتا ہے۔واضح رہے سعودی ریلوے نیٹ ورک کا شمار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک میں ہوتا ہے جس کی مجموعی مسافت 5.5 ہزارکلومیٹر ہے۔

 

 

ریلوے نیٹ ورک میں حرمین اسپیڈ ریلوے، شمالی نیٹ اور مشرقی ریلوے نیٹ ورک اور مشاعر مقدسہ ریلوے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button