جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جہانگیر پیراں درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے ماں اور بیٹا خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں جہانگیر پیراں درگا کی زیارت کے لئے جانے والے ماں اور بیٹا خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے

 

تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے فلک نما کے سعادت نگر سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ہاجرہ بیگم اپنے دو بیٹوں 12 سالہ عبدالرحمن اور 9 سالہ عبدالرحیم کو لے کر اسکوٹی پر جہانگیر پیراں درگا جارہی تھی کہ نندی گاما شاد نگر میں جہانگیر پیراں درگاہ سے افضل گنج آنے والی آر ٹی سی بس نے ہاجرہ بیگم کی اسکوٹی کوٹکر دے دی۔ جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ ان کے پیچھے کار میں آنے والے دیگر رشتہ داروں نے خاتون اور دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا

 

۔جہاں ہاجرہ بیگم اور ان کے فرزند عبدالرحمن دوران علاج فوت ہوگئے ۔ جبکہ عبد الرحیم  ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاجرہ بیگم اسکوٹر موڑ رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی بس نے انہیں ٹکر دے دی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button