این آر آئی

انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں ڈاکٹر افسر خاں کی تہنیتی تقریب 

ریاض (پریس ریلیز) انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض نے اپنے سابق پرنسپل ڈاکٹر افسر خان کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا- ڈاکٹر خاں مختصر دورے پر ریاض آئے ہوئے تھے۔

اس موقع پر محفل کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر افسر خاں نے کہا کہ سخت محنت، عزم محکم ، سچی لگن یہ وہ عناصر ہیں جو انسان کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں سے سبکدوشی کے 22 سال بعد اسكول کا یہ میرا پہلا دورہ ہے اور 72 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی میں اب بھی سر گرم عمل ہوں۔

ڈاکٹر خاں کا اسکول کے آڈیٹوریم میں طلبا اور اسٹاف نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ پرنسپل محترمہ میرا رحمن نے خیر مقدمی کلمات مین ڈاکٹر افسر خاں کے دور کو دور سنہری دور قرار ديتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا- ڈاکٹر خاں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا اور ان کی شال پوشی بھی کی گئی-

اسکول کے سینئر اسٹاف عامر بن طالب نے بتایا کہ سابق پرنسپل نے 1987 سے 2000 تک اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی نبھایا- انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خاں کا تعلق اورنگ آباد سے تعلق ہے جن کی نگرانی مین آج بھی دو تعلیمی ادارے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں- ونچسٹر انٹرنیشنل انگلش اسکول اورنگ آباد اور الریان انٹر نیشنل اسکول دبئی، ان دونوں اداروں کی اپنی ایک خاص شناخت ہے-

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی ڈاکٹر خان کے سنہری دور کو یاد دلایا اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button