این آر آئی

آتش بازی اور متاثر کن پروگراموں کے ساتھ “ریاض سیزن” کا افتتاح

ریاض ۔ کے این واصف

مشرق وسطٰی اورعرب دنیا کے سب سے بڑے “ریاض سیزن” کے تیسرے ایڈیشن کا عظیم الشان پیمانے پر جمعہ کی رات آتشبازی کے بے مثال شو کے ساتھ افتتاح۔ جنرل اتھارٹی برائے تفریح ​​کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے “تخیل سے بآگے”سلوگن کے ساتھ ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

افتتاحی تقریب میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ ریاض سیزن کے پروگرام 15 مقامات پر منعقد ہوں گے۔العربیہ نیٹ کے مطابق بولیوارڈ ورلڈ، بولیوارڈ ریاض سٹی، ونٹرونڈرلینڈ، المربع 8، ریاض سکائی، ایسے تفریحی زون ہیں جن کے لیے ٹکٹ رکھے گئے ہیں جبکہ السویدی پارک، قریہ زمان اور الزل مارکیٹ ایسے زون ہیں جن کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔ریاض سیزن میں 150 سے زیادہ شوز ہوں گے۔ آٹھ بین الاقوامی اور 65 آتشبازی کے پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

افتتاحی پروگرام میں ریاض فایبز کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ آتشبازی کے پروگرام نے سعودی دارالحکومت کے ہر حصے کو روشن کردیا۔ سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ ’فیا ریاض‘ زون کا افتتاح بھی ہوگا اور تیاریاں کو آخری ٹچ دیا جارہا ہے۔ یہاں سات سینما گھر تیار ہیں جہاں شائقین کو مختلف پسندیدہ فلمیں دیکھنے کے مواقع ملیں گے۔

ریاض سیزن میں پہلی بار فان فیسٹیول زون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے 8 دیوہیکل اسکرینز پر ورلڈ کپ کے مقابلے دکھائے جائیں گے۔ میراڈونا کی عالمی نمائش نیو کاسل کلب کی نمائش اور ورلڈ اسپورٹس کاروباری مارکز بھی ریاض سیزن کا حصہ ہیں۔

ونٹرونڈر لینڈ زون ریاض سیزن کا انتہائی اہم تفریحی مقام ہے۔ یہاں آئس سکینڈنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہرعمر کے لوگ 80 سے زیادہ کھیلوں سے لطف اٹھا سکیں گے جبکہ 18 سے زیادہ گیمز بچوں کی دلچسپی کے ہین۔ السویدی پارک میں ہفت روزہ فیسٹول 7 ممالک کی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرے گا۔ نئے ریاض سیزن میں ریاض زو کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔ یہ دنیا کے نمایاں ترین چڑیا گھروں میں سے ایک ہے۔ یہاں 190 نسل کے 1300 سے زیادہ جانور اکھٹا کیے گئے ہیں۔ ریاض سیزن میں دل تفریح طبع کے لئے متعدد تھیٹر بھی ہیں۔ ان میں عرب تھیٹر بھی ہیں اور چارلی چیپلن جیسے بین الاقوامی تھیٹر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button