تلنگانہ

گاڑی کی ٹکرسے تیندوا ہلاک۔ کاماریڈی میں حادثہ

کاماریڈی: ریاست تلنگانہ کاماریڈی ضلع میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تیندوے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے سداشیونگر منڈل کے قریب جنگلاتی علاقہ کی قومی شاہراہ نمبر 44پرآج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس جنگلی جانور کی عمرتقریبا دیڑھ سال ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ سڑک پارکرنے کے دوران تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے اس کی موت ہوگئی۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button