انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ڈینگو سے متاثر، بگ باس کے اگلے ایپی سوڈ کا کون ہوگا نیا میزبان

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کئی سال سے بگ باس کی میزبانی کر رہے ہیں لیکن سلمان خان بگ باس کے آنے والے ایپی سوڈ میں شو کی میزبانی کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ڈینگو ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک شو میں نظر نہیں آئیں گے۔بگ باس کے گھر والوں کے لیے یہ خبر کافی چونکانے والی ہے جب ویک اینڈ ایپی سوڈ میں سلمان خان کی جگہ کوئی اور نظر آئے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ‘ویک اینڈ کا وار’ کے ایپی سوڈ میں سلمان خان کی جگہ کرن جوہر نظر آئیں گے۔ سلمان خان کب شو میں واپسی کرنے والے ہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ 25 اکتوبر سے سلمان خان اپنی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے سیٹ پر دوبارہ شوٹنگ شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button