سعودی عرب کا سب سے موٹا شخص 610 کلوگرام سے 62 کلوگرام ہوگیا
دنیا کے سب سے وزنی شخص نے حالیہ دنوں اپنا وزن 552 کلو گرام تک کم کر لیا۔ جس کے بعد وہ ایک خوبصورت نوجوان نظر آنے لگا ۔ اس نے 610 کلوگرام سے 62 کلوگرام تک وزن کرلیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا خالد بن محسن الشراری کا وزن 2013 میں 610 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا ۔
وہ گزشتہ تین سال تک بستر پر پڑا تھا ۔ اس کی ایسی حالت ہو گئی تھی کہ وہ اپنا کام بھی نہیں کر سکتا تھا۔ خالد کی کہانی سننے کے بعد سابق سعودی بادشاہ عبداللہ نے خالد کے علاج کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ انھوں نے اپنے پیسوں سے خالد کو طبی خدمات فراہم کرنا شروع کیا ۔اس کے لئے ایک بستر خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے ریاض کے کنگ فہد میڈیکل سٹی بھی لے جایا گیا۔ 30 ڈاکٹرز وقتاً فوقتاً اس کا علاج کر رہے تھے ۔اس کی گیسٹرک بائی پاس سرجری ہوئی۔
جسم میں حرکت بحال کرنے کے لیے ورزش کرائی گئی۔ فزیو تھراپی کا انتظام کیا گیا ۔ چھ ماہ میں اس نے 552 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی 610 کلو وزنی شخص 62 کلو وزنی شخص بن گیا۔ اضافی جلد کو ہٹانے کے لئے سرجری کی گئی ۔ اس نے ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے اور اب سب لوگ اسے سلیمنگ مین کہہ رہے ہیں