جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں گنیش مورتیوں کا پرامن وسرجن

نارائن پیٹ: 10 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر گنیش وسرجن جلوس کا پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ ٹاؤن میں کم و بیش 100 چھوٹئ بڑی گنیش کی مورتیاں بٹھائی گی تھی۔ جلوس کے پیش نظر محکمہ پولس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹاؤن کے وہ راستہ جہاں سے گنیش وسرجن کا جلوس جاتا ہے ان مقامات کے پاس کے مسلم مذہبی مقامات کو پردوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ نارائن پیٹ گنیش وسرجن کے دوران نارائن پیٹ میں محکمہ پولس بندوبست کے لے ایس پی کے علاوہ دو ڈی ایس پی’ چار سرکل انسپکٹر’ نو سب انسپکٹر اور ایک سو بیس پولیس جوان ودیگر والینٹرز موجود تھے۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے ٹاؤن کے اولڈ چوک پہنچ کر گنیش وسرجن جلوس کا استقبال کیا

اور ایس پی دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں پر سی سی کیمروں کے ذریعہ جلوس پر نظر رکھی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button