جرائم و حادثات

ہجڑہ بن کر ہراساں کرنے والے شوہر کا بیوی نے کروادیا قتل۔ تلنگانہ کے سدی پیٹ میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے چونکا دینے والے واقعہ میں ایک بیوی نے اپنے شوہرکا قتل کروادیا جو جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروانے کے بعد ہجڑہ بن کر اسے ہراساں کررہا تھا۔

 

پولیس کے مطابق مستقرسدی پیٹ بھوئی گلی سے تعلق رکھنے والی خ ویدھا اور 33 سالہ وینکٹیش کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی، شادی کے بعد سے ہی شوہربیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا۔ وہ اکثررات کے اوقات میں ساڑی پہن کر بناو سنگھار کیا کرتا تھا۔ بعد ازاں بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہرنے اپنا تبدیلی جنس کا آپریشن کروالیا اوراپنا نام روجا رکھ لیا۔

 

ویدھا اپنے شوہر کی عادتوں سے تنگ آکراس سے دور ہوگئی اورخانگی اسکول میں ٹیچرکے طورپرکام کررہی تھی۔ اپنے شوہرکی وجہہ سے وہ دو اسکولس میں ملازمت سے محروم ہوچکی تھی کیونکہ اس کا شوہر اسکولس کے پاس ساڑی بلاوز پہن کر آکر ہنگامہ کیا کرتا تھا۔ وینکٹیش اپنی بیٹی پر بھی بھیک مانگنے کیلئے دباوڈال رہا تھاجس پر اس کی بیوی نے رمیش نامی شخص کو 4.60لاکھ روپئے نقد رقم پیشگی طورپر ادا کی تاکہ وہ اس کے شوہر کا قتل کردے۔

 

رمیش نے شیکھر اوردیگر دو ملزمین کی مدد سےوینکٹیش کے ساتھ شراب کی پارٹی کی اورمنصوبہ کے مطابق خوب شراب پلانے کے بعد وینکٹیش کا منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا گیا۔پولیس نے اس معاملہ میں مقتول کی بیوی ویدھا، رمیش اور شیکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button