تلنگانہ

اور جب کانگریس کی خاتون امیدوار نے لگایا جئے کے سی آر کا نعرہ

ورنگل _ 22 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے پالاکرتی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے والی یشاسوانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جئے کے سی آر کا نعرہ لگا کر سب کو حیرت زدہ کردیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ پالاکرتی میں وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ کے خلاف مقابلہ کرنے والی کانگریس امیدوار یشاسوانی نے منگل کو پالاکرتی حلقہ کے تھورورو منڈل کے ماڈی پلی میں انتخابی مہم کے دوران گاؤں والوں سے خطاب کیا۔ اپنی خطاب کے اختتام پر یشاسوانی نے جئے کے سی آر کا نعرہ لگایا ۔ گاڑی میں سوار کانگریس کے دیگر قائدین نے یشاسوانی کو اپنی غلطی درست کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ فوری مائک لے کر جئے کانگریس کا نعرہ لگایا۔

 

اس واقعہ پر گاؤں والوں نے سیٹی بجائی اور ہنسنے لگے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ حالانکہ میڈم کانگریس سے الیکشن لڑ رہی ہیں لیکن بی آر ایس حکومت کے کاموں سے کے سی آر سے محبت ہے پالاکرتی کانگریس امیدوار کی زبان سے جئے کے سی آر کے نعرے نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button