جرائم و حادثات

حیدرآباد جانے والی خانگی بس کو لگ گئی آگ، 45 مسافرین بال بال بچ گئے

نلگنڈہ: ضلع نلگنڈہ میں آج45 مسافرین اس وقت کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے جب ایک خانگی بس شعلہ پوش ہوگئی۔

یہ واقعہ چٹیال منڈل میں پدا کا پرتی کے مقام پرنیشنل ہائی وے65 پرکل رات دیرگئے پیش آیا۔ رات تقریباً2بجے بس کا ٹائرپھٹ پڑا اس کے بعد اچانک بس میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے محو خواب مسافرین کو نیند سے بیدارکرکے بس سے اتاردیا ،

ڈرائیورکی مستعدی کی وجہ سے تمام مسافرین بچ گئے ورنہ بہت بڑا حادثہ ہوسکتا تھا جس میں جانی نقصان کا بھی خدشہ تھا۔ جیسے ہی مسافرین بس سے نیچے اترے چند لمحوں میں بس شعلہ پوش ہوگئی۔ حادثہ کا شکارخانگی ٹراویل کی یہ بس حیدرآباد سے چیرالہ جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button