تلنگانہ

حیدرآباد کے علاقہ سکندرآباد میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 19 جنوری ( اردولیکس) سکندرآباد کے رام گوپال پیٹ میں بھیانک آگ لگ گئی۔ نالہ گٹہ میں دکن اسپورٹس اسٹور میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ مقامی افراد نے گھبرا کر وہاں سے فرار ہو گئے ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آگ میں پھنسے کئی لوگوں کو فائر بریگیڈ کے عملے نے بچا لیا۔ عملے کا کہنا ہے  کہ شدید دھواں عمارت کی تمام منزلوں تک پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئیں۔ بھاری کرینوں کی مدد سے تلاشی کی جا رہی ہے کہ آیا عمارت کے اندر کوئی پھنسا ہوا ہے۔ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button