تلنگانہ

جب تک کے سی آر زندہ رہے گا ، تب تک تلنگانہ ریاست۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ جب تک وہ زندہ رہیں گے تب تک تلنگانہ سیکولر ریاست بنی رہے گی۔ جنگاؤں میں بی آر ایس پارٹی کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں امن قائم رکھنے کے لئے بی آر ایس حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک امن پسند ریاست ہے دس سال میں ریاست کافی ترقی کیا ۔ ہم سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کی 10 سال حکومت تھی کانگریس حکومت نے 10 سال میں اقلیتوں کے لیے 950 کروڑ روپے خرچ کئے اور ان کی حکومت نے 10 سال میں 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے بڑے پیمانے پر اقامتی اسکولس قائم کئے ہیں جس میں اقلیتوں کے لڑکے اور لڑکیاں انگریزی میڈیم کی تعلیم حاصل کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button