نیشنل

طیارہ میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی۔ حیدرآباد ایرپورٹ پرواقعہ

حیدرآباد: شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے چینائی جانے والے طیارہ میں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ انڈیگو ایرلائنس کے طیارہ میں بم رکھے جانے کی کسی نے پولیس کنٹرول روم کو فون پراطلاع دی جس کے ساتھ ہی سی آئی ایس ایف اورشمس آباد پولیس نے چوکسی اختیارکی اورفون کرنے والے کی شناخت حیدرآباد کے بھدریا کے طورپر کرلی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس نے چینائی جانے کیلئے ٹکٹ بک کروایا تھا تاہم تاخیرسے ایرپورٹ پہنچا اسے طیارہ میں سوارہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس پراس نے یہ حرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button