تلنگانہ

بی جے پی میری وضاحت سے مطمئن ہوجائے گی، پارٹی مجھے نہیں چھوڑے گی: گستاخ راجہ سنگھ کا بیان

حیدرآباد: ملعون ایم ایل اے راجہ سنگھ کوشان رسالت صلعم میں گستاخی پرپارٹی نے معطل کردیا ہے اوراندرون دس یوم وضاحت پیش کرنے کی تادیبی کمیٹی کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ معطل شدہ لیڈرنے اس مسئلہ پررد عمل ظاہرکیا ہے۔ راجہ سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے جاری شوکاز نوٹس کا جلد از جلد جواب دیا جائے گا اور پارٹی میری وضاحت سے مطمئن ہو جائے گی۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پارٹی انھیں چھوڑ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ریاستی صدر بنڈی سنجے پر پورا بھروسہ ہے، راجہ سنگھ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ویڈیو میں کسی مذہب کی توہین نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button