نیشنل

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں قانون ساز کونسل کی 10 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

حیدرآباد _ مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ساتھ اے پی میں ایم ایل اے کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن اگلے ماہ کی 6 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ  نامزدگی 13 مارچ تک قبول کیے جائیں گے اور جانچ پڑتال 14 مارچ کو ہوگی۔ پولنگ 23 مارچ کو ہوگی۔ اسی دن گنتی کی جائے گی۔

 

 

تلنگانہ میں ایم ایل اے کے کوٹہ میں تین ایم ایل سی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ نوین راؤ، گنگادھر گوڈ اور اے  کرشنا ریڈی کی میعاد 29 مارچ کو ختم ہوگی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 

اس طرح آندھراپردیش قانون ساز کونسل میں نمایندگی کرنے والے  نارا لوکیش، بھگیرتھا ریڈی، پوٹولا سنیتا، بی ارجنوڈو، ڈوکا مانکیا ورپرساد اور پی سوری نارائنا اور دیگر دو کی معیاد بھی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے تمام 10 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button