تلنگانہ

ڈرائیورنے چڑھا دیا کار کا شیشہ۔ باہرجھانکنے والی معصوم بچی کی گلا دب جانے سے موت۔ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں افسوناک واقعہ

حیدرآباد: کارڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ ایک معصوم بچی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ،ضلع سوریا پیٹ،اننت گیری منڈل کے بوجاگوڈیم گاؤں میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اندراجا نامی (9) سالہ لڑکی اپنے رشتہ داروں کی شادی میں آئی ہوئی تھی۔ کل رات شادی کی تقریب کے دوران کچھ لوگ خوشی سے ڈانس کررہے تھے کہ لڑکی دلہا دلہن کیلئے رکھی گئی کار کی پچھلی نشست پر بیٹھ گئی۔ وہ کھڑکی سے سر باہرنکال کر ڈانس دیکھ رہی تھی کہ اسی وقت کار ڈرائیور نے لڑکی کو دیکھے بغیر کار کی کھڑکی کے شیشوں کو اوپرکرنے کا بٹن دبا دیا، جس کے نتیجہ میں لڑکی کی گردن اس میں پھنس گئی اوردم گھٹنے سے اس کی موت۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ کے وینکٹیشورلو کی شکایت پر ڈرائیور شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button