جرائم و حادثات

تلنگانہ: ورنگل ضلع میں لڑکی کے باپ کے ہاتھوں نوجوان کا قتل

ورنگل: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے کملا پورمنڈل کے موضع مادناپیٹ موضع میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق لیلندرنامی شخص کی بیٹی اکشیا اس مہینہ کی پانچ تاریخ کو مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی۔ لیلندرکوشبہ تھا کہ اس کی بیٹی کی موت کی وجہہ 23 سالہ راجو ہے۔ آج صبح اس نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ملکرراجو پر حملہ کیا اس پر خنجرسے وارکیا گیا جس کے نتیجہ میں راجو کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پرپہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button