جرائم و حادثات
وقارآباد، اے آرڈی ایس پی اوراے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: آوٹ سورسنگ ملازمت کی برقراری کیلئے ایک شخص سے رشوت طلب کرنے کے الزام میں تلنگانہ کے اے آر ڈی ایس پی اوراے آر سب انسپکٹرکو اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی ایس پی سوریہ نارائنا کے مطابق وقارآباد ضلع کے ونے پلی سے تعلق رکھنے والا شریکانت ایس پی آفیس میں آوٹ سورسنگ کے طورپرکام کرتا ہے۔ اے آر ڈی ایس پی ستیہ نارائنا اوراے آر اے ایس آئی پریم سنگھ نے ملازمت کی برقراری کیلئے اس سے 50 ہزارروپئے بطوررشوت طلب کئے۔ اس نے 30 ہزارروپئے ادا کردئیے مزید 20 ہزار کیلئے دباو ڈالنے پروہ اے سی بی حکام سے رجوع ہوا اورانھوں نے کل 15 ہزارروپئے قبول کرتے ہوئے پریم سنگھ کرپکڑ لیا، تحیقات پرپتہ چلا کہ اس میں اے آر ڈی ایس پی کا بھی رول ہے تو ثبوت حاصل کرکے اے آر ڈی ایس پی کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔