جرائم و حادثات
مالی پریشانیوں سے تنگ آکر واٹر ٹینک سے چھلانگ لگا کر ایک شخص کی خودکشی _ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر واٹر ٹینک سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ قطب اللہ پور میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق رامو نامی 48 سالہ شخص نے قطب اللہ پور واٹر ٹینک پر چڑھ کر اچانک بلندی سے کود پڑا۔جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی بیوی اور بچے آندھراپردیش کے سریکاکولم میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے ایسے میں رامو گھر میں تنہا تھا اور قریب میں واقع واٹر ٹینک پر چڑھ کر کود پڑا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا