تلنگانہ

کویتا مزید ایک مہینہ جیل میں رہیں گی _ ضمانت کی درخواست مسترد

حیدرآباد۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کی عدالتی تحویل میں پھر ایک مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ دہلی کی راؤس اوینیو کورٹ نے تین جولائی تک کویتا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے احکامات جاری کیے۔

 

عدالتی تحویل کا وقت ختم ہونے کے پیش نظر پیر کو کویتا کو حاضر عدالت کیا گیا تھا جس پر عدالت نے تازہ طور پر ان کی عدلتی تحویل میں توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دہلی شراب اسکام معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کویتا کے رول سے متعلق سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے، تازہ احکامات کے مطابق وہ ایک مہینہ تک جیل میں رہیں گی۔

 

دوسری جانب اس معاملے میں سی بی آئی کیس سے متعلق کویتا کی عدالتی تحویل پر دوپہر دو بجے سماعت ہوگی، انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حاضر عدالت کیا جائے گا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button