تلنگانہ

فون دیکھتے کانوں میں ہیڈ لگائے آٹو چلانے والوں کی خیر نہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد نے دیا انتباہ

آٹو ڈرائیوروں کی لاپروائی مسافروں کی جان کے لیے خطرہ، پولیس کمشنر کا انتباہ

حیدرآباد: ’’آٹو میں مسافر سوار ہیں، ڈرائیور کے سامنے دو موبائل فون رکھے ہوئے ہیں اور کانوں میں بڑی بڑی روشنیاں جلنے والی ہیڈفون لگی ہوئی ہیں۔ ایک فون پر نیویگیشن چل رہا ہے جبکہ دوسرے فون پر ویڈیوز دیکھی جا رہی ہیں۔

 

آٹو ڈرائیور کی تفریح مسافروں کے لیے موت کی سواری بن رہی ہے‘‘ اس بات پر کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون دیکھ رہا ہو یا کانوں میں ہیڈفون یا ایئربڈز لگائے ہوئے ہو، تو خاموش نہ رہیں۔

 

ڈرائیور سے اس بارے میں سوال کریں اور اسے ایسا کرنے سے روکیں۔ اگر وہ لاپروائی جاری رکھے تو ڈائل 112 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایک شہری نے رات کے وقت کی ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک آٹو ڈرائیور مسافروں کو بٹھا کر، اپنے سامنے دو موبائل فون رکھے ہوئے، خطرناک انداز میں آٹو چلاتا دکھائی دے رہا تھا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں روزانہ لاکھوں گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہیں۔ پولیس نے نشاندہی کی ہے کہ بڑی تعداد میں آٹو اور کیب ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون پر واٹس ایپ ویڈیو کالز کرتے ہیں، ریلز دیکھتے ہیں، فلمیں چلاتے ہیں اور کرکٹ میچ دیکھتے رہتے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button