گرفتاری سے بچنے مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا بیٹا ہائی کورٹ سے رجوع
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار کے بیٹے بنڈی بھگیرتھ نے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنی گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کیا، جس کے بعد یہ معاملہ ریاست بھر میں سیاسی اور سماجی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر ملزم نے ہائی کورٹ میں فوری پٹیشن دائر کی اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ کیس سیاسی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی طور پر مثبت رویہ ظاہر کرتے ہوئے کیس کی مکمل سماعت 14 تاریخ (جمعرات) کو مقرر کردی ہے۔ پولیس اور فریقین کے دلائل کے بعد عدالت آئندہ فیصلہ سنائے گی۔ اس کیس پر ریاست بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔



