جرائم و حادثات
چاکلیٹ کے ڈبوں میں اسمگلنگ ۔شمس آباد ایئرپورٹ پر 24.5 کروڑ کی کوکین ضبط

حیدرآباد: شمش آباد ایئرپورٹ پر تقریباً 24.5 کروڑ روپے مالیت کی کوکین ضبط کی گئی۔ دوحہ سے حیدرآباد پہنچنے والے ایک مسافر کے پاس سے ڈی آر آئی (ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس) کے حکام نے کوکین برآمد کی۔
منگل کی رات حکام نے مسافر کے کیبن بیگ میں ڈارک چاکلیٹ کے سات ڈبے دیکھے۔ ڈبوں کو کھول کر تلاشی لینے پر ان کے اندر سے 207 کیپسول برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق ان کیپسولز میں مجموعی طور پر 4.9 کلوگرام کوکین موجود تھی
جسے ضبط کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کوکین کی مالیت تقریباً 24.5 کروڑ روپے ہے۔ملزم کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔



