این آر آئی

ریاض میں ایرانڈیا طیارے حادثہ پر تلگو این آر ائیز کی جانب سے شمع روشن کرکے خراج عقیدت

ریاض، 15 جون: ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے المناک حادثے پر جہاں پورا ملک غم میں ہے، وہیں خلیجی ممالک میں مقیم بھارتی تارکین وطن نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ریاض میں مقیم تلگو این آر آئیز کی تنظیم "ساتا سنٹرل” کی جانب سے ہفتہ کے روز ایک شمع روشن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

اس موقع پر خواتین ونگ کی قائدین اکشِتا اور شلپا نے کہا کہ یہ حادثہ دل دہلا دینے والا ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ہیں جو اس سانحے سے متاثر ہوئے۔

 

تقریب کے دوران ساٹا سنٹرل کے صدر جی۔ آنند راجو نے کہا کہ یہ اجتماع نہ صرف متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے بلکہ این آر آئی برادری میں ہمدردی، احساس اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش بھی ہے۔

 

خلیج میں رہنے والے بھارتی تارکین وطن نے ہمیشہ ملک کے دکھ سکھ میں برابر کا حصہ لیا ہے، اور یہ تقریب بھی اسی جذبے کی ایک جھلک ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button