تلنگانہ
بی آر ایس رکن اسمبلی گوپی ناتھ ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد ۔ جوبلی ہلز کے بی آر ایس رکن اسمبلی گوپی ناتھ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ فی الحال انہیں گچی باؤلی کے اے آئی جی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کیا جا رہا ہے۔
ان کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی سابق وزیر ہریش راؤ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر قائدین ہاسپٹل پہنچ گئے۔ فوری طور پر خرابی صحت کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گوپی ناتھ ایک ہفتہ قبل بھی گردے میں تکلیف کی شکایت کے باعث اسی ہاسپٹل میں شریک تھے۔
دوبارہ طبیعت بگڑنے پر ان کے گھر والوں حامی اور کارکنان تشویش میں مبتلا ہیں۔ ادھر بی آر ایس صدر کے سی آر اور کار گزار صدر کے ٹی آر مسلسل ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔