نیشنل

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتحابات کی تواریخ کا آج ہوگا اعلان

نئی دہلی۔ ملک کی دو ریاستوں مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے انتخابات کی تواریخ کا آج اعلان کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دہلی کے وگیان بھون میں دوپہر 3:30 بجے پریس کانفرنس طلب کی گئی ہے۔

 

مہاراشٹرا میں 288 اور جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کا سیاسی اثر دونوں ریاستوں کے ساتھ ساتھ قومی سیاست پر بھی نمایاں ہو سکتا ہے۔ مہاراشٹرا میں اس وقت شیو سینا کی زیر قیادت ایکناتھ شنڈے حکومت ہے جبکہ جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی حلقوں کیلئے انتخابات ہونے ہیں۔

 

پچھلے انتخابات 2019 میں منعقد ہوئے تھے۔ جھارکھنڈ میں بھی سیاسی استحکام کی صورتحال نہایت اہمیت کی حامل ہے جہاں حکومتی اتحاد کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button