تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع ایس پی وینکٹیشورلو کی بیٹی کو سول سروس میں تیسرا رینک _ آصف آباد ضلع میں باروچی کا بیٹا بھی کامیاب

حیدرآباد _ 23 مئی ( اردولیکس) یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے آج جاری ہونے والے سول 2022 کے فائنل نتائج میں تلنگانہ کے کئی نوجوانوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ نارائن پیٹ کے ایس پی نوکالا وینکٹیشورلو کی بیٹی نوکالا اوما ہارتھی نے قومی سطح میں تیسرا مقام حاصل کیا ۔

اسی طرح جے شنکر بھوپال پلی ضلع چتیالا منڈل گنٹوروپلی کے  سری سائی ہرشیت کو  40 واں رینک، پیدا پلی ضلع کے سلطان آباد منڈل کے سائی کرشنا کو 94  واں  رینک، جگتیال ضلع کورٹلہ منڈل ایلا پور گاؤں کے   شیوا ماروتی ریڈی  کو 132 واں رینک اور  آصف آباد ضلع کے ایک غریب لڑکے ریویا نے 410 واں رینک حاصل کیا۔

ریویا نے گروکل اسکول میں تعلیمی اداروں میں انٹر تک تعلیم حاصل کی۔ IIT مدراس میں B.Tech کی تعلیم حاصل کی۔ ریویہ کی والدہ ایک سرکاری اسکول میں باورچی کے طور پر کام کرتی ہیں۔ چند دن قبل  ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button