ایجوکیشن

تلنگانہ ایمسٹ کے 25 مئی کو نتائج _ نتائج کے لئے اس لنک پر کلک کریں

تلنگانہ ایمسٹ کے  نتائج 25 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔  وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی 25 مئی کو صبح 11 بجے نتائج کا اعلان کریں گی۔  نتائج جے این ٹی یو کیمپس، کوکٹ پلی، حیدرآباد کے گولڈن جوبلی سیمینار ہال میں جاری کیے جائیں گے۔

 

ایمسٹ کے کنونیر نے بتایا کہ ایگریکلچر ،  میڈیکل اور انجینئرنگ کورسز کے نتائج کے رینک اور نمبر جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل، ایگریکلچر اور انجینئرنگ کے ٹاپ ٹین رینکرز کی تفصیلات بھی اسی روز (25 مئی) کو   سامنے آئیں گی۔  کے نتائج کے لیے ویب سائٹ eamcet.tsche.ac.in پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔

نتائج کو اس طرح چیک کریں۔

امیدوار ویب سائٹ کھولیں //https://eamcet.tsche.ac.in/

TS ECET نتائج 2022 کا لنک ہوم پیج پر ظاہر ہوگا۔ اس لنک پر کلک کریں۔ایک نیا پیج  کھل جائے گا۔ اس پیج  پر امیدوار ہال ٹکٹ نمبر، تاریخ پیدائش درج کریں اور SUBMIT پر کلک کریں۔  پھر آپ کا نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button