تلنگانہ
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اگلے پانچ دنوں تک زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اگلے پانچ دنوں تک زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی پیر کو کریم نگر ،محبوب آباد ،ورنگل، ہنمکنڈہ اضلاع میں زبردست بارش ہوگی، ان اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
آج شام حیدرآباد میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح عادل آباد،منچریال، نرمل، نظام آباد ،جگتیال، سرسلہ پداپلی، کھمم، جنگاؤں، حیدرآباد ،میڑچل ملکاجگیری،وقار آباد،سنگا ریڈی میدک، کاما ریڈی،محبوب نگر، ناگر کرنول،گدوال اضلاع میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ان اضلاع کے لیے بھی ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح اس مہینے کی 18 اور 19 تاریخ کو متحدہ اضلاع عادل آباد ورنگل میں تیز سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔