تلنگانہ
شمالی تلنگانہ میں کئی مقامات پر شدید کہر

حیدرآباد ۔ شمالی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں اتوار کی صبح شدید کہر دیکھی گئی۔ منچیریال ضلع کے چنّور میں قومی شاہراہ نمبر 63 پر شدید کہر چھائی رہی جس کے باعث گاڑیوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرائیوروں نے ہیڈ لائٹس روشن کرکے سفر کیا۔ پیداپلی ضلع کے منتھنی شہر میں بھی علی الصبح یہی صورتحال دیکھی گئی۔



