ضلع پداپلی کلکٹریٹ ہال میں قومی یوم تعلیم تقریب

پداپلی ضلع کلکٹریٹ ہال میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم تعلیم تقریب ایڈیشنل کلکٹر وینو کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔ اقلیتی بہبود آفیسر پون نے پروگرام کی کار کردگی پیش کی۔بعد ازاں مسلم اقلیتی قائدین نے مولانا ابوالکلام ازاد کی تاریخ اور ان کے کارناموں کو بیان کیا اور کہا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد گنگا جمنا تہذیب کے علمبردار تھے۔اور تعلیمی میدان میں بہت سی اصلاحات کی ہیں تاکہ طلباء بآسانی پڑھ سکے۔آخر میں ایڈیشنل کلیکٹر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہیں،اور تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اس پروگرام میں سید مسرت اللہ حبیب ٹی پی سی سی ریاستی جنرل سکریٹری،اکبر صاحب کانگریس اقلیتی صدر پداپلی، مسعود کانگریس اقلیتی لیڈر پداپلی ،مفتی محمد استقام الدین صاحب صدر اُردُو ٹرینڈ ٹیچرس و آئیٹا ضلع پداپلی اور دیگر افراد نے شرکت کی ہے۔