چیف منسٹر ریونت ریڈی کی 55 ویں سالگرہ – وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر شخصیات کی مبارک باد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی اور ریاستی وزراء سمیت دیگر شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں ریونت ریڈی کی صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی نئی راہیں طے کرے گا۔
مرکزی وزراء اور ریاستی قائدین نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فلم اسٹار چرنجیوی اور دیگر شخصیات نے بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ان کی 55 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی
تلنگانہ کے وزراء کے علاوہ کانگریس پارٹی کے قائدین نے بھی ریونت ریڈی کو نیک خواہشات پیش کیں اور ان کے ساتھ مل کر ریاست کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ پارٹی کارکنان اور ریونت ریڈی کے حامیوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کیں۔