تلنگانہ

دہائیوں سے زیر التوا ULC کیسوں پر تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ، اہل اراضی کو ریگولرائز کرنے کے احکامات

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے کئی دہائیوں سے زیر التوا اربن لینڈ سیلنگ (ULC) درخواستوں کی یکسوئی کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اہل ULC کیسوں کی جانچ کرکے انہیں قواعد کے مطابق باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

 

ریونیو وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ULC اراضی کے سلسلے میں 2016 میں جی او جاری کیا گیا تھا، لیکن سابق حکومت نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22-A سے متعلق مسائل کو ایک ایک کرکے حل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی تین اہم فیصلے کیے جاچکے ہیں۔

 

وزیر نے بتایا کہ جی او 118 اور 76 کے مطابق پہلے ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 22-A فہرست میں شامل ہونے کے باوجود اجازت حاصل کرنے والے مکانات اور پلاٹس کے ساتھ ساتھ پلاٹس کی رجسٹریشن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی مسائل کو بھی فاسٹ ٹریک طریقے سے حل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button