نیشنل

حج سیزن 2025 کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کا عمل شروع _ 9 ستمبر تک داخل کرسکتے ہیں درخواستیں

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2025 کے عازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں 13 اگست سے درخواست فارم داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا جو 9 ستمبر 2024 تک جاری رہے گا۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو حج فارم کی قبولیت کا عمل شروع کیا ۔

 

پہلی بار حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے علاوہ حج سہولت ایپ پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی ایک ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پر وقف کردہ چینلز کے ساتھ حج 2025 کے لیے درخواست دینے والے عازمین کی مدد کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔حکومت ہند اپنے ملک کے عازمین کے لیے حج کو آسان اور سہولت آمیز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور اس تناظر میں لگاتار اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ حج انتظامیہ میں کی گئی سب سے بڑی اصلاحات میں سے ایک یہ ہے کہ 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی مسلم خواتین کو محرم کے بغیر خواتین (ایل ڈبلیو ایم) زمرہ کے تحت محرم (مرد ساتھی) کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی جائے ۔ 2024 میں ایل ڈبلیو ایم زمرے کے تحت ابھی تک 4558 خواتین نے حج کیا ہے

 

جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور کوشش کی جائے گی کہ حج 2025 کے دوران ایل ڈبلیو ایم کے لیے حج کو مزید قابل رسائی اور آسان بنایا جائے۔سعودی عرب کی حکومت نے حج 2025 کے لیے ہندوستان کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button