تلنگانہ
تلنگانہ میں ایک ہفتہ تک غضب کی گرمی – اتوار کو کئی اضلاع میں دھوپ کا قہر

تلنگانہ میں آئندہ ایک ہفتہ کے دوران شدید گرمی کی لہر چلنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 19 تا 24 مئی کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے
اور بعض مقامات پر 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے شدید لو چلنے کی بھی پیش قیاسی کی ہے۔ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ صبح 10:30 بجے سے شام 4 بجے تک غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اتوار کو تلنگانہ کے عادل آباد، کومرم بھیم، نرمل، جگتیال اور منچریال اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جہاں 45 ڈگری درجہ حرات ریکارڈ کی گئی


