ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے نتائج جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ ریاست میں انٹر فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 5 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد کیے گئے تھے، جن میں تقریباً 9,96,971 طلبہ نے شرکت کی تھی۔ امتحان لکھنے والے طلبہ نتائج کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

اس دوران، انٹر امتحانی پرچوں کی جانچ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق جوابی پرچوں کی دوسری مرتبہ ویری فکیشن بھی مکمل کر لی گئی ہے اور مارکس کی کمپیوٹرائزیشن کا کام تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

 

اسی سلسلے میں تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹر کے نتائج کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اب انٹرمیڈیٹ کے نتائج 22 اپریل کو صبح 11 بجے جاری کئے جائیں گے۔ یہ نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ کریں گے۔

 

اس موقع پر انٹر بورڈ کے سکریٹری کرشنا آدتیہ اور کئی دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود رہیں گے۔ طلبہ اپنے نتائج انٹرمیڈیٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹس [tsbie.cgg.gov.in](https://tsbie.cgg.gov.in) اور [results.cgg.gov.in](https://results.cgg.gov.in) پر براہ راست چیک کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button