تلنگانہ

نرمل میونسپل آفیس کا ملازم رشوت لیتے ہوۓ پکڑا گیا

حیدرآباد ۔ نرمِل ضلع مستقر میں واقع میونسپل آفیس میں آج اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) کے حکام نے دھاوا کیا۔

 

میونسپل جونیئر اسسٹنٹ شاکر کو 15,000 روپے رشوت کی رقم قبول کرنے کے الزام میں پکڑ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سروس بک میں اندراج کے لیے رشوت طلب کی گئی تھی، اس بات کی اطلاع اے سی بی حکام کو دے دی گئی اور اے سی بی حکام نے آج اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

میونسپل آفیس میں اے سی بی کے دھاوے کی وجہ سے ملازمین میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button