تلنگانہ

انقلابی شاعر و گلوکار غدر پرجاشانتی پارٹی میں شامل _ منوگوڑو سے مقابلہ کرنے کا اعلان

حیدرآباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) انقلابی شاعر و گلوکار غدر نے پرجاشانتی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ اس پارٹی کے  امیدوار کے طور پر منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔ غدر نے کہا کہ وہ کل سے منوگوڑو میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائیں گے۔ پرجاشانتی پارٹی کے صدر کے اے پال نے پولیس کی جانب سے دو اکتوبر کو امن ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے پر مرن برت شروع کی تھی جس کو آج غدر نے لیموں کا رس پلا کر کے اے پال کی مرن برت ختم کروا دی ۔

 

غدر نے پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تب سے وہ کانگریس اور تمام پارٹیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ایسے دعوے ہیں کہ غدر صرف اپنے بیٹے کے لیے کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ ان کی پرجا شانتی پارٹی میں شمولیت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button