تلنگانہ TGTET اِن سروس ٹیچرس امتحان کے نتائج جاری، 70.07 فیصد امیدوار کامیاب

حیدرآباد، 26 ستمبر (اردو لیکس ڈیسک) تلنگانہ کے سرکاری، امدادی اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اِن سروس اساتذہ کے لیے منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (TGTET-Inservice Teachers-2026) کے نتائج ہفتہ کو محکمہ اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹر و TGTET چیئرپرسن نے جاری کردیئے۔
21 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 اور 9 ستمبر کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے تحت تین مرحلوں میں امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 24,986 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں، جن میں 22,477 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 15,749 امیدوار کامیاب قرار پائے اور مجموعی طور پر 70.07 فیصد کامیابی درج کی گئی۔
پیپر-1 میں 4,942 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 3,398 (68.76 فیصد) کامیاب ہوئے۔ پیپر-2 (ریاضی و سائنس) میں 9,131 امیدواروں میں سے 6,720 (73.60 فیصد) نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپر-2 (سوشل اسٹڈیز) میں 8,404 امیدواروں میں سے 5,631 (67 فیصد) امیدوار اہل قرار پائے۔
محکمہ اسکولی تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ امیدوار اپنے نتائج اور مارکس کی تفصیلات محکمہ کی [سرکاری ویب سائٹ](https://schooledu.telangana.gov.in) کے علاوہ قریبی می-سیوا مراکز سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔




