تلنگانہ

ٹی آر ایس کے نام کی تبدیلی _ پبلک نوٹس جاری

حیدرآبا: تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے نام کی تبدیلی سے متعلق پارٹی کی جانب سے ایک پبلک نوٹس جاری کی‌گئی ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔ یہ نوٹس ٹی آرایس کے صدرکے چندرشیکھرراو کی جانب سے جاری کی‌گئی ہے جس میں نئے نام سے متعلق کوئی بھی اعتراض ہوتو اسے بتانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اعتراضات اندرون 30 یوم مرکزی الیکشن کمیشن کو روانہ کئے جائیں۔ الیکشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق مسلمہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام کی تبدیلی یا ترمیم پراعتراضات قبول کئے جاتے ہیں اوراس کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی آرایس نے قومی سیاست میں داخلہ کا اعلان کرتے ہوئے ٹی آرایس کا نام بدل کربی آرایس کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button