تلنگانہ

تلنگانہ کے ان 4 اضلاع میں آج شدید سے شدید بارش۔ کچھ اضلاع کیلئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ 4 جولائی کو تلنگانہ کے چار اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کھمم، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

 

اس کے علاوہ کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی، کریم نگر، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، سوریہ پیٹ اور کاماریڈی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں کے مکینوں اور بالخصوص کسانوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button