تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کا طالب علم امریکہ میں پیش آئے حادثہ میں زندہ جل کر ہلاک

نظام آباد _  4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم امریکہ کے نیوجرسی میں کار کے شعلہ پوش ہونے کے واقعہ میں  زندہ جل  کر ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت شیلیش گروپو کے طورپر کی گئی ہے جو بریج پورٹ یونیورسٹی نیوجرسی میں تعلیم حاصل کررہا تھا

۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شیلیش کی کار میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے پوری کارکو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شیلیش اس میں سے نکلنے سے قاصر رہا جس کے نتیجہ میں وہ زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔اس کو بچانے کی کوششیں کی گئیں جو رائیگاں ثابت ہوئیں۔

 

 

 

سیلیش کا تعلق ضلع نظام آباد کے بھیمگل گاوں سے ہے۔اس کو  والدین اور دو چھوٹی بہنیں  ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button