جنرل نیوز

عدیل منصوری کو صدمہ. والدہ کا انتقال

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)آج قصبہ سعادت گنج میں صدر جمہوریہ سے ایوارڈ یافتہ محمدعدیل منصوری کی والدہ محترمہ کا علی الصباح انتقال ہوگیا ہے۔ مرحومہ کی عمر 97 سال تھی۔ ان کے چار بیٹے تھے۔ جس میں سب سے بڑے خلیل احسن ، محمد شکیل منصوری ، محمد عدیل منصوری اور مولانا عقیل ندوی ہیں۔ مرحومہ صوم صلوۃ کی بہت پابند تھیں۔ ان کی بہترین تربیت اور محنت کا کمال ہے کہ ان کے تین بیٹے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد کے میدان میں ان کے چھوٹے بیٹے مولانا عقیل ندوی پڑھائیں گے۔ اور تدفین  مغرب کی نماز کے بعد مقامی تکیہ قبرستان میں اداکی گٸی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں  جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button