جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر و سٹیزن ہاسپٹل کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کریم نگر  4/ ڈسمبر ( پریس ریلیز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع کریم نگر و سٹیزن ہاسپٹل کے اشتراک سے  TUWJF صدر ایم اے اسد جنرل سیکریٹری محمد  سراج مسعود کی نگرانی میں نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر سٹیزن ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم ڈاکٹر ایشور راؤ ایم ڈی، ڈاکٹر انسوریا ایم ڈی جنرل فزیشن، ڈاکٹر منیش ایم ڈی ڈاکٹر شاہد ایم بی بی ایس ،ڈاکٹر صوبہ کلیم نے طبی خدمات انجام دیں زائد از 250 مریضوں کامفت معائنہ کیا اور شگر  بی پی چیک اپ و ای سی جی وغیرہ کا چیک اپ بھی کیا گیا ساتھ ساتھ مریضوں کو درکار دوائیں بھی مفت دی گیئں  اس مفت میڈیکل کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوے جی وی راما کرشنا راؤ سوڈا چیرمین ، سابق ایم ایل سی نارا داس لکشمن راؤ  ،سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ صحافی حضرات اپنی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی خدمات انجام دینا  انتہائی خوش آئندہ بات ہے کہتے ہوے تلنگانہ اردو ورکنگ جنرلسٹ فیڈریشن کریم نگر کے ذمہ داران کی  خوب سراہنا کرتے ہوئے ستائش کی۔ سیٹزن ھاسپٹل ڈائریکٹر  محمد وسیم نے مہمانوں کی شال پوشی کی اس موقع پر   فیڈریشن کے مشیر اعلی محسن محی الدین نائب  صدور سعادت صدیقی، حافظ صادق علی جوائنٹ سکریٹری اظہر الدین فیصل خازن حافظ شیخ عمران ارکان عاملہ مجاہد خان و دیگر کے علاوہ ہاسپٹل کے ذمہ داران عرفات مرزا ۔ شفیع مرزا ۔  سید منصور اور ہاسپٹل کا عملہ اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button