مبارکباد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ عادل آباد کے ذمہ داران نے محمد اطہر اللہ کو ریاستی مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

عادل آباد۔5/مارچ(اردو لیکس) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ عادل آباد کے نو منتخب صدر جناب شاہد احمد توکل اور جنرل سیکرٹری خضر احمد یافعی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے شہر مستقر عادل آباد کے نوجوان و حرکیاتی سینئر بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائد محمد اطہر اللہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پرخلوص مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور شاہد احمد توکل نے محمد اطہر اللہ کو ریاستی مینارٹی کمیشن کا رکن نامزد کرنے پر عادل آباد ضلع کے لئے فخر کی بات قرار دی اور اسے ریاستی حکومت کی جانب سے تاریخی کارنامہ قرار دیا۔

 

شاہد احمد توکل نے اپنے صحافتی بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ محمد اطہر اللہ بحیثیت رکن مینارٹی کمیشن اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے نہ صرف جدوجہد بلکہ اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کے خلاف مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مضبوط نمائندگی کرتے ہوئے ایک مثال قائم کریں گے اور وہیں ریاست تلنگانہ کے اقلیتی صحافیوں کے حقوق کے لئے بھی جدوجہد کرتے ہوئے اقلیتی صحافیوں کے حق میں ممکنہ خدمات انجام دیں گے۔محمد اطہر اللہ کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں صدر فیڈریشن شاہد احمد توکل اور جنرل سیکرٹری خضر احمد یافعی کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ جناب محبوب خان صاحب،سرپرست حمید اللہ انور اور ذمہ داران و اراکین محمد آصف الدین،عقیل احمد،محمد محسن،اشفاق احمد،شیخ محمود،محمد ذاکر،شیخ سلمان،پاشا صاحب،شیخ عصمت علی،آرگنائزنگ سیکریٹری عمیم شریف،اور شیخ اسماعیل،محمد شفیع،مرزا موسیٰ بیگ،حافظ نذیر احمد،عبدالرقیب یافعی،شیخ معیز،بیگ صاحب،سمیر احمد،شیخ نصیر،عمر فاروق شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button