جرائم و حادثات

شیرخوار بیٹی اور بیوی کے قتل کے بعد شوہرنے کرلی خودکشی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص نے اپنی بیوی اور 10 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

 

پولیس کے مطابق گنیش اپنی بیوی سپنا اور تین بچوں کے ساتھ بوئن پلی میں رہا کرتا تھا۔ گنیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے کہ اس کا اپنی بیوی سے مسلسل جھگڑا ہوا کرتا تھا۔آج صبح گنیش نے اپنی بیوی سپنا اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا جس کی عمر دس ماہ بتائی گئی ہے۔بعد ازاں اس نے بیگم پیٹ کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے

 

چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button