مبارکباد

چیئرمین اردو اکیڈمی محمد خواجہ مجیب الدین کو مسجد نور کاماریڈی میں تہنیت۔

کاماریڈی 3/اپریل (اردو لیکس) محمد سلیم الدین رکن بلدیہ کاماریڈی و معتمد مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق محترم جناب محمد خواجہ مجیب الدین چیئرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ کو تہنیت پیش کی گئی مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کی دعوت پر مسجد نور دینی پروگرام تشریف لانے پر جناب محمد نواز خان صدر مسجدنور اندرا نگر کالونی کاماریڈی نے تہنیت پیش کی، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، الحاج سید عظمت علی ودیگر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،

 

اس موقع پر عامر بن عبداللہ الجہوشی کی بھی دینی رفاہی خدمات میں تعاون پر تہنیت پیش کی گئی، نیز محمد جاوید علی خازن مدرسہ ہذا کی صحتیابی پر مزید کامل صحت یابی کی دعا اور شال پوشی کی گئی، مفتی محمد ریحان قاسمی صاحب کو انکی علمی خدمات پر بھی تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button