جنرل نیوز

نارائن پیٹ حج سوسائٹی کی جانب سے ضلع کے عازمین حج کے لئے کامیاب تربیتی کیمپ کا انعقاد

نارائن پیٹ: 20 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ حج سوسائٹی کی جانب سے نارائن پیٹ ضلع کے عازمین حج 2023 کا آج میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹ میں دوسرا تربیتی اجتماع کا صدر سوسائٹی جناب امیرالدین ایڈوکیٹ کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا جسکی نگرانی جناب غیاث الدین قادری سجادہ نشین نے کی جبکہ جناب سید شاہ جلال حسینی اشرفی ، رکن اسمبلی مکتھل مسٹر چٹم رام موہن ریڈی ، صدر نشین بلدیہ مسٹر چندرا کانت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی

 

، اس تربیتی اجتماع سے مولانا رؤف علی نظامی ملتانی اور مولانا سید امیض احمد ندوی نے مخاطب فرمایا ،قبل ازیں مقامی علما جناب مولانافاروق بن مخاشن نظامی ، مولانا مفتی شفاعت علی نظامی اور مولانا عبد القوی حسامی نے مخاطب کیا ،جناب مجاہد صدیقی ، معتمد عمومی نے افتتاحی کلمات ادا کئے

اس موقع پر عازمین حج میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں حاجیوں کو ٹیکوں کے لئے ہیلتھ کارڈ اور حج کمیٹی کی جانب سے ہینڈ بیاگ کی تقسیم عمل میں آئی ، اس موقع ہر رکن اسمبلی رام موہن ریڈی نے اپنے خطاب میں عازمین حج کو مشورہ دیا کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ صحت اچھی ہوگی تو فرائض کی ادائیگی آسان ہوگی ،علماء اکرام نے حج بیت اللہ وزیارت مدینہ کے آداب ومناسک حج کے متعلق تفصیلات بیان کیں ،اجتماع کا آغاز حافظ فخرالدین تاج خطیب و پیش امام جامع مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور مولانا احمد حسینی اشرفی نظامی نے نعت شریف پڑھی ، جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ مشیر قانونی حج سوسائٹی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ،

 

اس موقع ہر شرکا کے لئے دوپہر کے طعام کا زیشان ہوٹل کی طرف سے اہتمام کیا گیا تھا ، خوتین کے لئے پس پردہ اسکرین کا اہتمام کیاگیا اور تمام عازمین کی سوسائٹی کی جانب سے گل پوشی وشال پوشی کی گئی ، اجتماع کے اختتام پر اذاں و نماز ظہر کا اہتمام کیا گیا تھا، مولانا ندوی کی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل می آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button